تربت(ہمگام نیوز) تربت سے دو افراد کی لاشیں برآمد ، شناخت کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔لیویز کے مطابق جمعہ کو تربت کے نواحی علاقے پیدارک سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔دونوں افرادکی لاشوں کو مقامی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جہاں انکی شناخت فیصل ولد فاضل اور داد بخش کے ناموں سے ہوئی ہیں جو پیدراک کے رہائشی تھے۔ ذ رائع کے مطابق مقتولین کو چند روز قبل پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کیا تھا۔


