ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںطالبان کو اب بھی پاکستان کی مدد مل رہی ہے : افغانستان

طالبان کو اب بھی پاکستان کی مدد مل رہی ہے : افغانستان

نیویارک( ہمگام نیوز)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے قندوز شہر پر طالبان کے یلغار کو اپنی حکومت کی غفلت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی ، قندوز واقعہ بلاشبہ دشمن کی فتح ہے لیکن افغان افواج نے بہادری کے ساتھ حملہ پسپا کردیا ، واقعہ میں ملوث عناصر کے بارے جاننے کیلئے تحقیقات ہوں گی، طالبان کو اب بھی پاکستان کی مدد مل رہی ہے ، طالبان کو پاکستان سے مدد حاصل نہ ہوتو ملک کی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوسکتی، نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ 2016کے بعد بھی افغانستان میں امریکی افواج کی مناسب تعداد موجود رہنی چاہیے، تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ امریکی قیادت کو کرنا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز