ایرانشھر/پھرگ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں تربت بلوچستان کا رہائشی سراج شکل زہی کو مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ سراج شکل زہی تربت کا رہائشی ہے جو کہی برسوں سے ایرانشھر/پھرگ میں سونے کے دکان میں کام کرتا آرہا ہے اور اس کے دو چھوٹے بچے بھی ہیں جو وہاں محنت مزدوری کے لیے گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے جس وقت اس کی گرفتاری کے لیے آئے وہ سادہ لباس میں ملبوس تھے، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ جیش العدل کا سہولت کار ہے ان کو فنڈنگ کررہا ہیں ـ یاد رہے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے کہی بلوچ روزی روٹی کی تلاش کے لیے وہاں جاکر قسمت آزمائی کرتے ہیں تاہم انہیں گجر قابض ایرانی و دیگر درندہ صفت اداروں اور پولیس فورسز کی وحشت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہی بلوچ نوجوان ان حالات میں اپنی جان سے گئے ہیں۔