تربت( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن میں رات کی تاریکی میں چوری کی واردات، نامعلوم چور اسکول کے مین گیٹ، ہیڈماسٹر کے دفتر، اسٹور روم اور ایک کلاس روم کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے سامان چوری کرکے لے گئے۔ چوری ہونے والے سامان میں اسٹیشنری، اسکول ٹیبلٹس، خوردبین، پاور بینک، اسپورٹس کا سامان، سولر پینلز، واٹر کولر، موٹر وائر، اسکول بیگز، یونیسف کی جانب سے فراہم کردہ سامان، چولہا، سلنڈر، برتن اور تھرماس شامل ہیں۔
سکول ہیڈماسٹر نے بتایا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے تھے۔


