تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جوکہ تاحال لاپتہ ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت گلاب ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے جوکہ تربت کے ایک پرائیویٹ لینگویج سینٹر میں انگلش پڑھاتے ہیں۔
ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قابض پاکستانی فورسز نے 31 مئی کے روز گلاب ولد کریم بخش کو تربت کے علاقے آبسر سے اس وقت جبری طور پر حراست میں لیا جب وہ ایک گھریلو کام سے باہر نکلے تھے جس کے بعد سے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔


