کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں مسلح افراد نے ہارون ولد علی ساکن گوگدان سے ان کا موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھین لیا۔
ہارون علی کے مطابق وہ اپنے گھر کے قریب بیٹھے ہوئے تھے یب ایک 70 ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان سے موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھین لیا۔
یاد رہے کہ گوگدان میں رات کے وقت چوری وارداتیں عام ہیں تاہم اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق علاقہ میں پولیس کی گشت نہ ہونے اور ڈی بلوچ( جدگال) پر پولیس کی چیک پوسٹ ہٹانے کے بعد چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ اب ڈکیتی کی وارداتیں بھی شروع ہوگئی ہیں جو تشویش کا باعث ہیں۔