دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتربت یونیورسٹی میں لاپتہ طالب علم کی بازیابی کے لیے طلبہ و...

تربت یونیورسٹی میں لاپتہ طالب علم کی بازیابی کے لیے طلبہ و طالبات کا کلاس بائیکاٹ، ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج مظاہرہ

تربت (ہمگام نیوز) بدھ کو تربت یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے ساتھی طالب علم نعیم رحمت کی قابض فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجا اپنے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے ایڈمن بلاک کے سامنے مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نعیم رحمت تربت یونیورسٹی کا طالب علم ہے جسے اس سال 18 مارچ کو قابض پاکستانی فورسز نے یونیورسٹی کی بس سے اتار کر جبری لاپتہ کیا، اس دن سے آج تک ان کے متعلق معلومات نہیں دیے جارہے کہ وہ کس حال میں ہیں اور انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے طول و عرض میں طلبہ کی جبری حراست کے واقعات میں روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکمران بلوچ طلبہ کو تعلیم سے بے بہر کرکے ایک سازش کے تحت دوسری جانب دھیکل رہے ہیں تاکہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرسکیں کہ بلوچ نہیں پڑھتے بلکہ بندوق اٹھاکر جنگ لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب ریاستی ادارے طلبہ کو کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخل ہونے نہیں دیتے یا تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو اغوا اور لاپتہ کیا جاتا ہے تو مجبوراً اپنی زندگی کے تحفظ کے لیے انہیں ایک ایسے راستے کا انتخاب کرنا پڑے گا جو ان کی سالوں سال بغیر سبب جبری گمشدگی کا باعث نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ نعیم رحمت کی بازیابی کے لیے اس سے پہلے بھی ہم نے احتجاج کیا ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ بے حس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بے بس بن گئی اس لیے وہ وہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جو شرم اور افسوس کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز