یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںترکی اور یونان میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک...

ترکی اور یونان میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

انقرہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مغربی ترکی اور یونان میں آنے والے طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ جمعے کی سہ پہر آنے والے اس زلزلے نے بحیرہ ایجیئن کے ترک ساحلی علاقے اور یونان جزیرے ساموس کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔بحیرہ ایجیئن کے ترک ساحلی شہر ازمیر سے ہفتہ اکتیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق امدادی کارکن زلزلے کے ان شدید جھٹکوں کی وجہ سے منہدم ہو جانے والے والی متعدد بلند و بالا عمارات کے ملبے کے نیچے دبی ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہفتے کی صبح تک ملنے والی رپورٹس میں تصدیق کر دی گئی کہ تب تک اس طاقت ور زلزلے کے باعث کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے تھے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 800 سے متجاوز ہو چکی تھی۔یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں کئی عمارات زمیں بوس ہو گئیں جبکہ ترک ساحلی علاقے اور یونانی جزیرے ساموس کو ایک سونامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں زلزلے کے ضمنی جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے۔ ترک امدادی کارکن آج ہفتے کی صبح ایک آٹھ منزلہ عمارت کے ملبے سے ایک نوجوان کو زندہ نکال لینے میں کامیاب ہو گئے۔
ترکی کا شہر ازمیر اس زلزلے سے اتنا شدید متاثر ہوا کہ ہلاک شدگان کی سب سے زیادہ تعداد اسی شہر کے باسیوں کی تھی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمے دار ترک قومی ادارے کے ایک بیان کے مطابق صرف ازمیر میں اس زلزلے اور اس کی وجہ سے ہونے والی تباہی نے کم از کم 25 افراد کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز