انقرہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کی سالانہ شرح مارچ میں 61.14 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ترک شماریاتی ادارے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں صارف قیمتوں میں مارچ کے مہینے میں 5.46 فیصد اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں سب سے زیادہ سالانہ اضافہ 99.12 فیصد کے ساتھ ٹرانسپورٹ میں ہوا، اس کے بعد بالترتیب کھانے پینے کی اشیا اور غیر الکوحل والے مشروبات میں 70.33 فیصد اور فرنشننگ اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں 69.26 فیصد اضافہ ہوا۔ دریں اثنا، ڈومیسٹک پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں مارچ کے114.97 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر 9.19 فیصد اضافہ ہوا۔