شنبه, دسمبر 28, 2024
Homeخبریںترکی میں 23جون کو دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیںگے

ترکی میں 23جون کو دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیںگے

استنبول(ہمگام نیوز ڈیسک)ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کی شکست کے بعد الیکشن کمیشن نےانتخابات دوبارہ کرانےکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نے استنبول کے میئر کے انتخابات کالعدم قرار دیئے۔
بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کی شکست کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن نے مان لی۔
ترکی الیکشن بورڈ نے فیصلہ دیا کہ استنبول میں 23جون کو دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
صدررجب طیب اردوان کی جماعت اے کے پی نے مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے تھےاوراپوزیشن کی کامیابی پرکرپشن کاالزام عائد کیا تھا۔
حزب اختلاف نے معمولی فرق سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ،اپوزیشن جماعت کو 48.79 فیصدووٹ ملےجبکہ حکمراں جماعت 48.51 فیصل ووٹ حاصل کرسکی۔
دوبارہ انتخابات کے حکم پرحزب اختلاف کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز