سه شنبه, جنوري 21, 2025
Homeخبریںترکی : پولیس سٹیشن کے باہر زوردار بم دھماکہ

ترکی : پولیس سٹیشن کے باہر زوردار بم دھماکہ

استنبول (ہمگام نیوز)ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ غازی انتپ شہر کے اہم پولیس سٹیشن کے پاس اتوار کی صبح ایک زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک شخصT ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوئے ہیں۔شام کی سرحد سے تقریبا دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جنوبی شہر میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے نو بجے یہ دھماکہ ہوا۔ترکی کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے کم سے کم نو افراد کا تعلق محمکمہ پولیس سے ہے۔اس سے قبل سنہ 2012 میں بھی اس شہر کے ایک پولیس سٹیشن کے پاس بم دھماکہ ہوا تھا۔ٹی وی چینل سی این این ترک نے خبر دی ہے کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔
ترکی میں گذشتہ برس سے اب تک کئی دھماکے ہوئے ہیں جن کا تعلق یا تو کرد ملیشیا سے رہا ہے یا پھر دولت اسلامیہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حال میں کردوں پر مشمتل علحیدگی پسند جماعت نے کہا تھا کہ وہ ترک حکومت کے خلاف اپنا آپرشین مزید تیز کر دیگي۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز