سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںترکی کارگو طیارہ بشکگ میں گر کر تباہ۔

ترکی کارگو طیارہ بشکگ میں گر کر تباہ۔

بشکگ(ہمگام نیوز) حکام کے مطابق ایک ترک مال بردار طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بِشکیک کے نزدیک آبادی پر گرا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اے سی ٹی ایئرلائنز کے بوئینگ 747 طیارے نے ہانگ کانگ سے اڑان بھری اور اسے بِشکیک کے مرکزی ائیرپورٹ، مناس ائیرپورٹ پر کچھ دیر رکنے کے بعد استنبول کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تاہم جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ایئرپورٹ سے 25 کلو میٹر دور شہری آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے کم از کم 15 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ بچے بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد اس آبادی کے رہائشیوں کی ہے جس پر یہ طیارہ گرا۔ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا تھا کہ طیارے پر سوار عملے کا ایک رکن اس حادثے میں بچ سکا ہے جبکہ بعد میں سامنے آنے والے خبروں کے مطابق ایک پائلٹ لاپتہ ہے۔ حکام کے مطابق اس طیارے پر چار افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترکش ایئر لائنز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کرغزستان میں اے ٹی سی ایئرلائنز کے اس افسوسناک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہم تعزیت کرتے ہیں۔’

یہ بھی پڑھیں

فیچرز