واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا نے لیبیا میں مداخلت اور بحران سے فائدہ اٹھا کر لیبیا کے وسائل کی لوٹ مار پر ترکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ انقرہ پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز لیبیا میں قائم امریکی سفارت خانے نے لیبیا کے بحران سے فائدہ اٹھا کر اس ملک کے تیل اور گیس کے وسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور بیرونی مداخلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سفارت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دن کی سفارتی سرگرمیوں کے بعد نیشنل آئل کارپوریشن کی بحالی اور فوجی تناؤ ختم کرنے کی کوششوں کا امر انتہائی افسوسناک ہے کہ بعض ممالک لیبیا کے معاشی اور مالی شعبوں میں مداخلت کر کے ملک میں جاری فوجی کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل آئل کارپوریشن کی تنصیبات اجرتی جنگجوؤں کے حملوں اور غیر ملکی دارالحکومتوں کی جانب سے بھیجے جانے والے متضاد پیغامات نے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے خواہاں تمام لیبیا کو نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بینکاری کے شعبے میں طویل انتظار کے بعد آڈٹ میں غیر قانونی رکاوٹ معاشی شفافیت کے لیے تمام لیبیا کی خواہش کو مجروح کرتی ہے۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ یہ مایوس کن اقدامات سفارت خانے کو لیبیا کی خودمختاری کے تحفظ اور مستقل جنگ بندی کے حصول اور لیبیا کی تیل اور گیس کی آمدنی کے انتظام میں شفافیت کے لیے قومی وفاق حکومت اور نیشنل آرمی سمیت تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔