سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںترک سکیورٹی فورسز اور کرد باغیوں میں جھڑپیں، 100 جنگجوہلاک

ترک سکیورٹی فورسز اور کرد باغیوں میں جھڑپیں، 100 جنگجوہلاک

دیار بکر(ہمگام نیوز)ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں رات سے جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے 13 اہلکار اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے کم سے کم ایک سو جنگجو ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک فورسز کے ساتھ لڑائی میں ایک دن میں کرد باغیوں کا یہ سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ترکی کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ایران کی سرحد کے نزدیک واقع صوبے وان میں کرد باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی۔ ایک مقامی گورنر نے بتایا کہ علاقے میں جھڑپوں کے بعد کرد باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی جاری ہے اور لڑاکا جیٹ سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔گذشتہ روز ترکی کے کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقے میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں پی کے کے کے ستائیس جنگجو ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ترک سکیورٹی فورسز کے سات اہلکار مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز