استنبول: (ہمگام نیوز) ترکی کے فوج نے علیحدگی پسند تنظیم وائی پی جی کے لیڈروں میں شامل شامی نژاد امینہ سید احمد عرف آزادی دیریک کو ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا۔
ترک خفیہ ایجنسی نے علیحدگی پسند تنظیم وائی پی جی کے آزادی پسند لیڈروں میں شامل شامی نژاد امینہ سید احمد عرف آزادی دیریک کو ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امینہ سید نے سال 2011 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی جو کہ ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف جنگی کاریوں کی منصوبہ ساز تھی۔
ترک خفیہ ایجنسی نے قامشلی کے علاقے میں آپریشن کے دوران اس کا پتہ لگاتے ہوئے ہلاک کر دیا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امینہ سید نے شاخ زیتوں آپریشن کے دوران ترک فوجیوں کے خلاف میزائل حملوں کی بھی منصوبہ سازی کی تھی اس کے علاوہ ترک ضلع کلیس میں بھی میزائل حملوں کی ہدایات میں اس کا ہاتھ تھا۔