یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتسپ میں جام شہادت نوش کرنے والے ساتھیوں کو سرخ سلام پیش...

تسپ میں جام شہادت نوش کرنے والے ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ، بی آر اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پنجگور تسپ میں جام شہادت نوش کرنے والے ساتهیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور شہدا کی ارمان قومی آزادی تک جنگ جاری رکهنے کا عہد کرتے ہیں ، اعلی الصبح پنجگور تسپ کے پہاڑی علاقے میں پاکستانی آرمی کے 50 گاڈیوں پر مشتمل ایس ایس جی کمانڈوز نے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں کے گشتی کیمپ پر حملہ کرکے تمام راستوں کو سیل کرنے کی کوشش کی اس دوران کیمپ میں موجود سرمچاروں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت پاکستانی آرمی سے مقابلہ کیا مقابلے کے دوران دیگر ساتهیوں کی دفاع کرتے ہوئے تین سرمچاروں دادجان بلوچ ، شریف بلوچ ، اور سنگت مسلم بلوچ شہید ہوگئے جب کہ اس طویل جهڑپ میں پاکستانی آرمی کے 13 ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک اور ایک درجن کے قریب اہلکار زخمی ہوئے شہدا کو ان کی عظیم قربانی پر خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور شہید مسلم بلوچ کو بلوچ جہد آزادی میں گراں قدر قربانیوں پر کوہ گرد کے لقب سے نوازتے ہیں شہید مسلم چار سال سے بلوچ تحریک سے وابستہ رہے جبکہ شہید شریف اور شہید دادجان بالترتیب تین سالوں سے بلوچ ریپبلکن آرمی کے پلیٹ پارم پر جہد آزادی کے کارواں میں شامل رہے اور آخری سانس تک سرزمین کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے گزشتہ دو مہینوں سے پاکستانی فورسز آرمی ایف سی اور انٹیلی جنس ادارے بی آر اے کے ان کیمپوں پر حملوں کی تیاریوں میں مصروف تهے جو گوادر ٹو کاشغر روٹ پر ریاستی فورسز اور ایف ڈبلیو پر تابڑ توڈ حملوں میں مصروف رہے جس کی خبر بی آر اے کو پچهلے دو مہینوں سے تها اور ان حکمت عملیوں ترتیب دینے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی عہدیداروں سیمت ضلعی عہدیدران بهی شامل تهے بلوچ ریپبلکن آرمی ریاست کی تمام منصوبوں کو ناکام کرتے ہوئے آزادی تک اپنے جنگ جاری رکهنے کا عہد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز