چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانا باعث افسوس یے:رشید کریم...

تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانا باعث افسوس یے:رشید کریم بلوچ

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے سابقہ چیئرمین رشید کریم بلوچ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے رد عمل میں کہا ہے کہ بلوچستان میں طلباء سیاست کی ایک سنہری تاریخ ہے اور طلباء سیاست کی وجہ سے بلوچستان میں روشن خیالی کو فروغ ملی ہے.
بلوچستان میں سیاسی جمود کو ختم کرنے میں سب سے بڑا کردار طلباء سیاست کا رہا ہے. بلوچستان میں طلباء سیاست کی تاریخ باقی صوبوں سے منفرد رہی ہے. اپنے ساٹھ سالہ دور میں بلوچستان نے بے شمار سیاسی کیڈر پیدا کرکے بلوچ سیاست کو دیئے ہیں. جو آج بھی اندرون و بیرون ملک مختلف شعبوں میں پالیسی میکر کی حیثیت سے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں. افسوس ہے کہ آج ہمارے حکمران بلوچستان میں طلباء سیاست اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی بات کرتے ہیں اور اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانا چاہتے ہیں جس کے مستقبل قریب میں خطرناک نتائج برآمد ہوں گے.
سابقہ چیئرمین نے کہا کہ آج طلباء تنظیموں، سیاسی جماعتوں سمیت سابق طلباء لیڈروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے حکومت بلوچستان کے اس غیر سنجیدہ فیصلے کو مسترد کریں. اور بلوچستان میں سیاسی جمود کو ختم کرنے کے لئے نا صرف طلباء تنظیمیں بلکہ سیاسی پارٹیاں بھی کام کریں اور اگر آج بلوچستان میں موجود سیاسی قوتوں نے اس طرح کے اقدامات کے خلاف متحد ہو کر آواز نہ اٹھایا تو مستقبل میں اس کے نتائج خوفناک ہوں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز