چهارشنبه, جون 4, 2025
Homeخبریںتعمیراتی کمپنی قبضہ گیر کی تعمیراتی کاموں میں حصہ نہ لیں. بی...

تعمیراتی کمپنی قبضہ گیر کی تعمیراتی کاموں میں حصہ نہ لیں. بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے بولان کے علاقے میں کنسٹرکشن کمپنی کے مشینری کو تباہ کرنے و ریاستی مخبر شیر احمد عرف اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔ نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے اخبارات کو فون کرکے میرک بلوچ نے کہا کہ بولان کے علاقے میں فوجی مقاصد کے لٗے روڈ کی تعمیر کرنے والے کمپنی کے دو بلڈوزر و دیگر مشینری کو گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے تباہ کردیا ۔ بلوچ لبریشن آرمی تمام تعمیراتی کمپنیوں کو پہلے ہی تنبیع کرچکا ہے کہ وہ قبضہ گیر ریاست کے لئے تعمیراتی کاموں کو حصہ دار نہ بنے بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار از خود ہونگے ریاستی مخبر شیر احمد عرف اقبال عرصہ دراز سے پیر غیب بولان و آب گم کے علاقوں میں ریاست کو بلوچ سرمچاروں کے کیمپوں کی معلومات فراہم کرتا رہا ہے جنہیں گرفتار کیا گیا دوران تفتیش انھوں نے اہم انکشافات کیے انھوں نے اپنے گروہ و ساتھیوں کی نشاندہی وبلوچ سرمچاروں کے کیمپوں کی معلومات قبضہ گیر فورسز کو فراہم کرنے و آپریشن کرانے کا اقبال جرم کیا جنہیں اسکے جرم کی پاداش میں آب گم کے علاقے میں قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز