یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںتفتان شہر میں رہائشی مکانات پر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز...

تفتان شہر میں رہائشی مکانات پر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز حملہ اور درجنوں افراد کی گرفتاری

تفتان( ہمگام نیوز ) گزشتہ روز 28 نومبر بروز پیر کی صبح قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے تفتان شہر میں شہریوں کے گھروں پر متعدد گاڑیوں کے ساتھ چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

 رپورٹ کے مطابق ان گرفتار شدگان میں سے دو کم سن کی شناخت “ادریس علیزہی اور فرامرز علیزہی” کے طور پر کی گئی ہے۔ ایرانی حکومت کی وحشی فوجیوں کی متعدد گاڑیوں نے پیر کے روز صبح 7 بجے، جب لوگ سو رہے تھے، عدالتی حکم کو ظاہر کیے بغیر، رہائشی مکانات پر چھاپے مارے اور درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

 نیز فوجی دستوں کی جانب سے شہریوں کی گرفتاریوں کے ساتھ تشدد اور شدید زدوکوب بھی کی گئی ہے جس سے وہاں کے مکینوں، خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔واضح رہے کہ تفتان شہر بلوچستان میں عوامی احتجاج کے مراکز میں سے ایک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز