شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتمپ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک طالب علم جبری طور پر...

تمپ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک طالب علم جبری طور پر لاپتہ

تمپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 24 جنوری کی شب تقریباً دو بجے قابض پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے بالیچہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے طالب علم کی شناخت سلیمان بلوچ ولد فدا احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو تمپ، بالیچہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسی ہفتے تمپ اور گردونواح میں متعدد افراد قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بعض کو بعد ازاں نام نہاد مقابلوں (مارو اور عدالت قتل) میں قتل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز