چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتمپ:جبری طور پر اغواء محمد اقبال بلوچ کو بازیاب کیا جائے، لواحقین...

تمپ:جبری طور پر اغواء محمد اقبال بلوچ کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں 14 مارچ 2007 کو تمپ سے جبری طور پر اغواء کیے گیے محمد اقبال بلوچ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
لواحقین نے مزید کہا ہے 12 سال گزرنے کے باوجود محمد اقبال کے بارے میں ہمیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں کہ وہ کیسے ہیں اور انہیں کس جرم کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا ہے لواحقین نے کہا کہ محمد اقبال اگر زندہ ہیں ہمیں بتایا جائے اگر انہیں باقی فرزندوں کی طرح شہید کیا جا چکا ہے تو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمیں بتایا جائے تاکہ لواحقین اجتماعی ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر سکیں.
جبری گمشدگی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے کیس صوبائی حکومت کو بھی فراہم کر دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز