تربت( ہمگام نیوز) تمپ نظر آباد میں پاکستانی فورسز کا آپریشن کی 6افراد گرفتاربعد میں تین افراد رہا کیے۔ پاکستانی فوج کی بھاری نفری نے تمپ کے علاقے نظر آباد میںآپریشن کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے تین کو بعد میں رہاکیے جبکہ باسط علی ولد لیاقت، شوکت علی ولد لیاقت اور فضل احمد کو باقاعدہ گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے جن کونامعلوم مقام منتقل کردیا ہیں ۔ مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی رہائی کے لیئے خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے ایف سی کیمپ تمپ کے سامنے دھرنا دیاان کا کہنا تھا کہ جن افراد کو گرفتار کیاگیا وہ بے قصور ہیں انہیں فوری رہائی دی جائے۔


