تمپ(ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیون کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواء کردیا ہے۔ہمگام زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے آج صبح تمپ کے علاقے دازین میں آپریشن کر کے بلوچ چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوۓ بلوچ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوۓ گھروں میں تھوڈ پھوڈ اور لوٹ مار کرنےکے بعد دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد اغواء کردیا۔ زرائع کے مطابق جبری طور پر اغواء بلوچ فرزندوں کی شناخت اسماعیل ولد داد کریم اور صدیق ولد ناکو علی کے نام سے ہوۓ ہیں۔