Oplus_16908288

تمپ(ھمگام نیوز) پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ کلاہو سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

یاد رہے کہ آج صبح تربت کے نواحی علاقہ کلاتک میں بھی ایک لاش ملی تھی جس کی شناخت مقامی شخص کے طور پر کی گئی۔

مزید رپورٹ کے مطابق لاش کی شناخت محمد ولد احمد سکنہ ناصر آباد سے ہوئی ہے، جس کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لاش پھینک دیا۔