پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے پرومی کپ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق تحصیل تَسپ سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


