Homeخبریںتمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

کیچ( ہمگام نیوز )تمپ کے علاقے میں قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں  نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ فرزند کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا-

اطلاعات کے مطابق کیچ کے  تحصیل تمپ کے علاقے سریکن میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے  ایک گھر پر چھاپہ مار کر  امتیاز بلوچ کو جبری طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جو تربت کے علاقے آپسر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

زرائع کے مطابق  چھاپہ کے دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز