کیچ( ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا تسلسل بدستور جاری ہے، تمپ سے قابض فورسز نے دو افراد کو اغوا کرلیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیچ کے علاقہ تمپ، دازن میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے نوید ولد موسیٰ اور واجو ولد طارق کو حراست میں لے کیمپ منتقل کردیا.
زرائع کے مطابق جارحیت کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے گھروں میں دوڑ پھوڑ کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے موبائل سمیت دیگر اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے.