Homeخبریںتمپ: قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

تمپ: قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

تمپ (ہمگام نیوز) تمپ کے علاقے رودبن میں آج صبح قابض پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

واقعے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم حکام کی تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی۔

آج کیچ میں فورسز پہ تین حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک تربت ڈبک کے مقام پر جبکہ دوسرا کولواہ میں رپورٹ ہوا ہے، کولواہ حملے میں حکام نے دو اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر واقعات تصدیق سامنے نہیں آسکی ناہی ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز