دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںتمپ میں ایک گاڑی کوقبضے میں لے لیا۔بی ایل ایف

تمپ میں ایک گاڑی کوقبضے میں لے لیا۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے تمپ میں فوج کیلئے ساز و سامان لے جانی والی گاڑی پر چھاپہ مار کر گاڑی اور سامان قبضے میں لے لیا۔ تمپ کے علاقے رودبن میں ایک مزدا گاڑ ی پر چھاپہ مار کر فوجی گاڑیوں کیلئے مختلف سامان ، آئل، فلٹر، ٹیوب اور دوسرے اشیا قبضے میں لے لئے۔ مقامی اور سول گاڑی مالکان کو فوجی کمک سے دور رہنا چاہئے، جس کیلئے ہم کئی دفعہ منع کر چکے ہیں۔ریاستی فوج کی معاونت کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز