پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے تمپ میں پاکستانی فروسز پہ حملوں کی ذمہ...

بی ایل اے نے تمپ میں پاکستانی فروسز پہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز تمپ کے علاقے کلبر کے پہاڑی سلسلے میں ریاستی فورسز نے ہمارے کیمپ کو گھیرنے کی کوشش کررہے تھے کہ راستے میں موجود ہمارے حفاظتی دستوں نے ان پر حملہ کردیا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور ہمارے ساتھی بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ بلوچ سرمچاروں سے شکست کھانے کے بعدفورسز کے ہاتھوں پہلے سے اغوا ہونے والے محمد انور بلوچ کے گھر کوجلا دیا۔ ہم بلوچ عوام کو اس سے پہلے بھی تنبیہ کرچکے ہیں کہ دشمن بھیس بدل کر ہمارے کیمپوں کی طرف پیش قدمی کرکے پکنک منانے و شکاریوں کے بھیس میں حملہ آور ہوسکتا ہے لہذا تمپ کے پہاڑی علاقوں کلبر، آپسی کہن، تگران، زامران، اور بلیدہ کوچہ کی طرف بلوچ عوام پکنک و شکار پر آنے سے گریز کرے کیونکہ ہمارے حفاظتی دستے راستوں کی نگرانی کررہے ہیں جہاں ہمارے دستوں کو بلوچ عوام و دشمن میں فرق کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز