کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل بالگتر میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے عملے پر سہاکی کے مقام پر حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ حملے میں ایک گاڑی اور ایک لوڈر کو بھی نقصان پہنچایا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ کل شام آواران شہر میں فورسزپر بی ایم 12 فائر کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل تمپ میں مخبر فاضل ولد بشیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ مزکورہ مخبر آزادی پسندوں کی مخبری، آپریشن اور گھروں کو جلانے میں ملوث تھا۔ اسے ایک دفعہ پہلے گرفتار کرکے تنبیہ اور سرزنش کے بعد رہا کیا تھا کہ وہ مزید بلوچ دشمن کاموں میں حصہ نہ لے مگر وہ اپنی حرکات سے باز نہیں آئے۔ اس پر کڑی نظر اور دوسرے مقید مخبروں کی نشاندہی کے بعد انہیں سزا کے طور کل تمپ میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عام بلوچوں کو چاہئے کہ وہ معمولی مراعات کیلئے فورسزکا ساتھ نہ دیں