کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل شام 5 بجے کے قریب بلوچ ریپبلکن آرمی سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند آپسی کہن فوجی کیمپ کے مرکزی مورچے کے فوجی اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا اس کے بعد کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں کئی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے
جو آج قریب کے پہاڑوں پر گولہ باری کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے زریعے ان فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اٹھاکر کیچ منتقل کیا گیا
اس کے علاوہ گزشتہ اتوار کو ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے آسیاباد کولاہو چوکی میں مورچے پر تعینات اہلکار کو سنائپر رائفل سے ہلاک کیا۔بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔


