دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںتمپ : پاکستانی فوج کا آپریشن ایک بلوچ فرزند شہید 6افراد اغواء

تمپ : پاکستانی فوج کا آپریشن ایک بلوچ فرزند شہید 6افراد اغواء

تربت (ہمگام نیوز)تمپ کے علاقے نظر آباد میں پاکستانی فورسز کا آپریشن ، ایک بلوچ فرزند شہیدچھ افراد گرفتارکے بعد لاپتہ۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب گئیپاکستانی فوج کی بھاری نفری نے تمپ کے علاقے نظر آباد کو گھیرے میں لے کر ایک گھر کا محاصرہ کیاخواتین و بچوں کو تشدد کرکے گھر میں پاکستانی فوج نے ہیڈ گرینڈ بم پھینک دیا دوسری طرف بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ سے جلیل جان محمد ولد استاد حبیب شہید ہوگئے جبکہ قابض پاکستانی فورسز نے چھ افراد کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا جن کے نام سرور ولد محمد عمر،منور ولد محمد عمر ، استاد حبیب ولد دو شمبے، محمد حسین ولد اختر علی، خلیل احمد ،جہانزیب ولد خلیل احمد اور نادل علی ولد ناصرعلی معلوم ہوئے۔شہید جلیل جان محمد نماز ظہر کے بعد نظر آباد کے قبرستان میں دفنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز