یکشنبه, می 12, 2024
Homeخبریںپنجگور /کوئٹہ فائرنگ سے بی این پی ورکر سمیت تین افرادہلاک...

پنجگور /کوئٹہ فائرنگ سے بی این پی ورکر سمیت تین افرادہلاک 8زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پنجگور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بی این پی کے دو ورکر و سگے بھائی عنایت اللہ ،رشید شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،بی این پی کے مرکزی و ضلعی قیادت کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی تفصیلا ت کے مطابق عنایت اللہ ،و رشید پسران تاج محمد دونوں بازار سے گھر جارہے تھے کہ گرمکان کے مقام پر موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روکنے کا اعشارہ کیا نہ رکنے پر ان پر آندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے انہیں طبی امداد دینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا، دونوں کا تعلق قوم پرست جماعت بی این پی مینگل سے بتائے جاتے ہیں۔

جبکہ کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں مسجد کی امامت پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص احمد خان جاں بحق جبکہ تین بھائیوں سمیت آٹھ افرادفیض الحق ولد مولوی عبدالستار اچکزئی، مولوی عطاء اللہ اور عبدالحق اوردیگر زخمی ہوگئے ۔ہسپتال میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مشتعل افراد نے ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگادی فائرنگ بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز