سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتمپ پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو ساتھی شہید،ڈیرہ بگٹی بمب...

تمپ پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو ساتھی شہید،ڈیرہ بگٹی بمب حملے میں5 اہلکار ہلاک کیے:BRA

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے، کہ کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فوج نےگومازی کراس پر ہمارے سرمچاروں کا راستہ روک کر اُنہیں سرینڈر ہونے کو کہا مگر جہد آجوئی کے جزبے سے سرشار سرزمین کے سپاہیوں نے دشمن فورسز کے سامنے سرینڈر ہونے کی بجائے موت کو ترجیح دی اور اس دوران فورسز کے ساتھ شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں بی آر اے کے دونوں سرمچار شہید فراز عرف موسم اور شہید محیب عرف صغیر شہید ہوگئے.
بی آر اے تنظیم کے نوجوان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے باربوژ میں پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز