تربت(ہمگام نیوز)تمپ میں قابض پاکستانی فوج نے ملانٹ کے علاقے کو گھیرے میں لیکر ایک افراد کو جبری طور حراست میں لیکر اغوا کردیا تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے ملانٹ میں قابض پاکستانی فوج پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر،گھر چھاپہ مار کر بلوچ چادرو چاردیواری کی مسلسل دھجیاں اڑا کر باپردہ خواتین اور معصوم بچوں پر تشدد کرکے گھروں میں لوٹ ماری کے بعد بلوچ فرزند عظیم ولد امام بخش کو جبری طور گرفتار کرکے تمپ ایف سی کیمپ منتقل کر دیا ،
جبکہ پنجگور کے پروم ریش پیش میں بھی قابض پاکستانی فوج گزشتہ شپ حاجی داد محمد کے گھر پر دھاوا بول کر گھرمیں موجود سامان کو لے گئے جبکہ اب تک گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں۔


