تمپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ پھل آباد سے قابض پاکستانی فوج نے سلیم ولد غلام قادر کو 23 فروری 2018 کو پاکستان کی قابض فوج اور بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی آئی-ایس-آئی نے ان کے گھر میں چھاپہ لگا کر انھیں جبری طور گرفتار کیا تھا۔ جو کہ تاحال ان کی خفیہ ٹارچر سیلوں میں مقید ہے۔ حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے تمام علاقے بالعموم اور مکران سے بالخصوص قابض فورسز نے عام شہریوں کو جبری اغوا کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ قابض فوج کے ہاتھوں ان جبری اغوا کاری کی وجہ سے عام شہری ان سے اپنے آپ کو غیر معفوظ سمجھتے ہے۔


