یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںتمپ: پھل آباد میں قابض پاکستانی فوج و ڈیتھ سکواڈ کی جارحیت،...

تمپ: پھل آباد میں قابض پاکستانی فوج و ڈیتھ سکواڈ کی جارحیت، گھروں میں لوٹ مار اور خواتین پر تشدد

کیچ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ کے نواحی گاؤں پھل آباد میں قابض پاکستانی فوج نے ڈیتھ سکواڈ کے ہمراہ چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے متعدد گھروں میں جارحانہ آپریشن کرکے لوٹ مار کے علاوہ گھروں میں موجود خواتین سمیت متعدد لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے پاکستانی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے ہمراہ پھل آباد کے رہائشی رجب، مراد ولد سنگر، ظفر خداداد اور شوکت مراد سمیت دیگر افراد کے گھروں میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سعید میرآبادی نامی آلہ کار کے علاوہ ڈیتھ سکواڈ کے دیگر کارندوں نے قابض فوج کے ہمراہ گھروں میں موجود خواتین پر بندوقیں تھان کر ان پر تشدد کیا، یہاں تک ان کے زیورات بھی زبردستی اتار کر لوٹ لئے گئے۔

زرائع نے تفصیلات میں مزید بتایا کہ قابض فوج اور ان کے آلہ کاروں نے رجب کے گھر میں جارحیت کرتے ہوئے ان کے کم عمر فرزند آدم بلوچ کو جبری حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ علاوہ ازیں مزید دو افراد جن کی شناخت عصاء ولد رحیم داد اور شوکت مراد کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے، انہیں ڈیتھ سکواڈ اور قابض فورسز نے اغواء کرکے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق شدید تشدد سے عصاء ولد رحیم داد کا ہاتھ بھی توڑ دیا گیا ہے جس کو آج چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز