جمعه, اپریل 18, 2025
Homeخبریںتمپ: کوہاڈ میں فورسز کا عام آبادی پر مارٹر گولہ فائر ،ایک...

تمپ: کوہاڈ میں فورسز کا عام آبادی پر مارٹر گولہ فائر ،ایک خاتون سمیت تین بچیاں زخمی

تمپ(ہمگام نیوز )تمپ کے علاقے کوہاڈ میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادی پر مارٹر گولہ فائر ،ایک خاتون سمیت تین بچیاں شدید زخمی جبکہ دو بچہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطباق آج مغرب کے وقت تمپ کے علاقے کوہاڑ میں قابض پاکستانی چیک پوسٹ پر بلوچ سرمچاروں کے حملے کے بعد حواس بختہ فورسز نے عام آبادی پر مارٹر گولہ فائر کر کے جس کے نتجیے میں ایک خاتون سمیت تین کمسن بچیاں اور دو کمسن بچے زخمی ہوئیں۔

ایف سی کی جانب فائر کیے گئے مارٹر گولہ ابابگر کے گهر گر گیا ایک ہی خاندان کی چار افراد زخمی ہوئے بی بی تلیان ولد چار شمبے اور اس کی بیٹی رضینہ ولد محمد ، کمسن شیخہ بلوچ ولد واحد لالاجان ولد واحد ،اور اسرار بلوچ ولد کفاء
زخمی ہوئےَ۔ جبکہ ایک مارٹر گولہ محمد بلوچ کے گهر گرنے کے سبب اسکی بیٹی زخمی ہوئی اور ایک مارٹر گولہ سیٹھ رشید نامی شخص کے گهر گرگیا گهر کو شدید نقصان پہنچا اور زخمی ہونے والے بچے اور بچیوں کو تربت سول ہسپتال میں مُنتقل کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز