کیچ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق تمپ کوہاڈ کے مقام پر مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ،
تفصیلات کے مطابق آج شام مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑ پیں اس وقت شروع ہوئے جب یہ کارندے سرمچاروں کے زیر استعمال گاڈی کو پہاڑی سلسلے سے نکالنے کے بعد کوہاڈ فوجی کیمپ لے جارہے تھے کوہاڈ قلاتک بازار کے نزدیک جب جھڑپ شروع ہوئی تو ڈیتھ کے کارندے گاڈی چھوڑ کر بھاگ نکلے اس کے بعد سرکاری فورسز کی طرف سے ان کیلئے کمک پہنچ گیا جس نے مزکورہ علاقہ میں فائرنگ کرکے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو مزکورہ علاقہ سے نکال لیا ۔مختلف زرائع سے اس بارے گھمان کیا جارہا ہے کہ اس جھڑپ میں ان کارندوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے امکانات ہیں۔


