شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتونسہ شریف سے کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جبری...

تونسہ شریف سے کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جبری طور پر لاپتہ

تونسہ (ہمگام نیوز)گزشتہ رات تونسہ شریف میں واقع آغوش ہوٹل کے قریب واقع ایک سٹوڈنٹ چوبارے پر چھاپے کے دوران تین نوجوانوں کو مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ لاپتہ ہونے والوں میں جمعہ خان مٹھوانی، محمد خان چاکرانی اور فرسٹ ائیر کا طالبعلم افتخار احمد چاکرانی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ نوجوان تونسہ شہر میں تعلیم اور رہائش کی غرض سے مقیم تھے۔ تینوں افراد کا تعلق کوہ سلیمان کے بزدار قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے جو کہ فورسز کی کالی وردیوں میں ملبوس تھے اچانک چوبارے پر دھاوا بولا اور مذکورہ افراد کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز