سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی مایوس کن ھے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی مایوس کن ھے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں  ٹی بی(تپ ِدق) کا دوبارہ تیزی سے پھیلنا انتہائی تشویشناک بات ھے۔ ٹی بی جو کہ ایک قابل علاج مرض ھے اور بلوچستان میں تقریباََََ اس پر قابو پالیا گیا تھا،لیکن اب دوبارہ بے قابو ھو کر تیزی کے ساتھ پیھل رہا ھے، ترجمان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زریعے سالانہ کروڑوں روپے اس مد میں خرچ کرتی ھے مگر  نا تجربہ کار اور کرپٹ پروگرام منیجرکی وجہ سے پروگرام تباھی کے دھانے پر پہنچ چکا ھے ۔ ترجمان نے کہا کہ TB پروگرام کے موجودہ سربراہ جو کہ اس سے پہلے اسی ادارے میں سیاست گروپ بندی اور مالی کرپشن کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا اور اس پر مالی بے قاعدگی ثابت  ھوگئ تھی اور سرکار  باقاعدگی سے اس سے ریکوری کر رہی ھے  حیرت اور افسوس سے کہنا پڑھ رھا ھے کہ  دوبارہ اس بندے کو ایک سینئر  انیس (19) گریڈ کے آفیسر کو ہٹا کر اس سترہ گریڈ  کے ملازم کوپروگرام منیجر کے عہدے کا چارج دیا گیا ۔ بی ڈی ایف نے صوباٰٰ ئ وزیر صحت سکریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ اس جونیئر اور کرپٹ شخص کو فوراََ برطرف کرکے کسی سینئر آفیسر کو تعنیات کرکے ٹی بی پروگرام کو مزید تباھی سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز