پنجشنبه, دسمبر 19, 2024
Homeخبریںتھرپارکر:غزائی قلت کی وجہ سے 2روز میں6بچوں کی اموات ہوئی

تھرپارکر:غزائی قلت کی وجہ سے 2روز میں6بچوں کی اموات ہوئی

تھرپارکر (ہمگام نیوز ) مقبوضہ سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر میں سندھ کے معصوم بچوں کو مناسب خوارک اور پینے کیلئے صاف پانی کے عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف قسم کے جان لیوا بیماریوں سے وائرل انفکیشن کے نتیجے میں گزشتہ 2 روز میں 6 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے۔مٹھی کے سول ہسپتال میں 3، چھاچھروں میں ایک اور ننگرپارکر کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں ایک نومولود سندھی بچہ جاں بحق ہوا۔

ریاست پاکستان کے استعصالی نظام ،غربت غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کی وجہ سے گزشتہ 5 برس میں نوازئیدہ بچوں کی مجموعی اموات 494 تک پہنچ چکی ہیں۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے کے لیے ضروری ادویات سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔

والدین نے ان کی گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں اپنے بچوں کے علاج کے لیے اپنے علاقے سے کئی کلومیٹر دور مٹھی میں جانا پڑتا ہے۔ماہرین صحت اور بچوں کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تھر میں کم عمری میں شادی، بچوں کی غذائی قلت، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کے اموات کے اسباب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز