Homeخبریںتہران: گیس فیلڈ میں حسب صابق ایک اور دھماکہ، شدت سے قریبی...

تہران: گیس فیلڈ میں حسب صابق ایک اور دھماکہ، شدت سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں گیس فیلڈ میں حسب سابق پر اسرار دھماکہ، دھماکے کی شدت سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں گیس فیلڈ میں ہونے والے دھماکے میں عمارتیں لرز اٹھیں، دھماکے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال المالکی نے بتایا ہے کہ تہران کی بلدیہ میں فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے پچیسویں نظام کی رہائشی عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔

انہوں نے نے مزید بتایا کہ فائر فائٹرز فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی کہ ایک پرانی عمارت کے تہہ خانے میں جو ساٹھ میٹر کی جگہ پر تعمیر کی گئی ہے میں دھماکہ ہوا ہے، ایک سوال کے جواب میں جلالی نے کہا کہ رہائشی فلیٹ میں ایک نوجوان اور عورت رہتے تھے، انہوں نے بتایا کہ یہ نوجوان جس کی عمر تقریبا 16 سال تھی گیس دھماکے سے بری طرح جھلس گیا ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جلال المالکی کا مزید کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے تہہ خانے پہنچنے پر انکشاف کیا کہ مذکورہ منزل میں متعدد گیس سیلنڈرز ذخیرہ کیے گئے تھے جن میں سے کچھ کا وزن 5 کلو گرام تھا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی تعداد 30 ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں حالیہ ایام میں پراسرار دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ایران میں بعض دھماکے حساس علاقوں اور ایٹمی تنصیبات میں بھی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version