Homeخبریںتہران یونیورسٹی بس حادثے کے بعد ملک گیر عوامی مظاہرے

تہران یونیورسٹی بس حادثے کے بعد ملک گیر عوامی مظاہرے

تہران(ہمگام نیوز ڈیسک)میڈیا اطلاعات کے مطابق تہران  بس حادثے میں 10 طلبا کی ہلاکت کے بعد پورے ایران میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک بار پھر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بس حادثے میں تہران کی یونیورسٹی کے 10 طلبا کی ہلاکت پر صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔واضح رہے چند روز قبل تہران یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں دس طلبا ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 27 زخمی ہوئے تھے۔احتجاج اور مظاہروں پر قابو پانے کے لئے ایرانی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور یونیورسٹی انتظامیہ پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ طلبا نے یونیورسٹی کی بسوں کی بدحالی کا شکوہ کرتے ہوئے نئی بسوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔یاد رہے جب سے امریکہ نے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معائدہ ختم کرکے ایران پر سخت سیاسی و معاشی پابندیاں لگائے ہے تب سے ایران میں ہر سطح پر ہر قسم کے انارکی بڑھتی جارہی ہے ،جس میں تازہ ترین یونیورسٹی کے حادثے کا واقعے میں بھی موجودہ ملا رجیم کے خلاف سخت نعرہ بازی اور غصہ دیکھنے میں آرہا ہے۔جو کہ مستقبل میں مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

Exit mobile version