دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتیز بارش کے باعث دریائے تجدانو میں 3 گاڑیاں غرقاب ہوگئیں

تیز بارش کے باعث دریائے تجدانو میں 3 گاڑیاں غرقاب ہوگئیں

منوجان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 16 جنوری کی شام دو بڑی گاڑیاں (ٹرک اور لوڈر) اور ایک نسان منوجان محور پر دریائے تجدانو میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان کے دریائے تجدانو میں دو بڑی گاڑیوں کے ساتھ ایک نسان گاڑی ڈوب گئے ـ واقعے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ـ کہا جاتا ہے کہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی اس حادثے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی گزشتہ بارشوں کے بعد دریائے تیجدانو کا پل تباہ ہو گیا تھا اور گزشتہ روز اتوار سے شروع ہونے والی حالیہ بارشوں میں منوجان محور میں طغیانی آنے سے ہشتبندی محور مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ جبکہ ان گاڑیوں کو آج 17 جنوری کو سیلابی ریلے سے نکالا گیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز