واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک)امریکا نے منگل کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو یقین ہےکہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں تیل بردار بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کے پیچھے ایران نواز عناصر کا ہاتھ ہے۔
امریکی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نےکہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ چند روز قبل امارات کےقریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک ناروے کے بحری جہازپر حملوں میں ایران کے حامی جنگجو گروپ ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ اماراتی وزارت خارجہ نے اتوارکے روز بتایاتھا کہ مشرقی ساحل کےقریب الفجیرہ ریاست سے ملحقہ عالمی پانیوں میں سعودی عرب سمیت متعدد دیگر ملکوںکے بحری جہازوںپرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تیل بردار جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اماراتی حکومت کاکہنا ہے کہ وہ سمندر میں بحری جہازوں پر ہونے والےحملے کی تحقیقات کررہےہیں۔ تحقیقات میں ابوظبی کو دوسرےملکوںکی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے۔
ادھر سعودی عرب کے وزیر برائے پٹرولیم انجینیرخالد الفالح نے بھی سوموار کے روز امارات کےعلاقائی پانیوںمیں دو سعودی بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی تھی۔


