Homeخبریںتیل کی عالمی پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان:...

تیل کی عالمی پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان: OPEC

نیویارک (ہمگام نیوز ڈیسک) خبررساں ادارے روئیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور روس نے سن 2019 سے تیل کی یومیہ پیدوار میں مجموعی طور پر 12 لاکھ بیرل کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمی 10 لاکھ بیرل کی اس مقدار سے زیادہ ہے جتنی کہ مارکیٹ میں توقع کی جا رہی تھی۔ گزشتہ روز اس کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فی صد اضافہ ہوا جب اوپیک گروپ کے تیل پیدا کرنے والوں ملکوں نے، عالمی سطح پر تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا۔ روس نے بھی تیل کی پیداوار گھٹانے پر اتفاق کیا ہے۔تیل برآمد کرنے والے ملکوں نے یہ کمی صدر ٹرمپ کی جانب سے خام تیل کی قیمت گھٹا نے کی دباؤ کے باوجود کی گئی ہے۔ عراق کے وزیر تیل ثامر عباس غضبان نے ویانا میں اوپیک کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر بتایا کہ تیل پیدا کرنے والی کلب جنوری سے 8 لاکھ بیرل پیداوار گھٹا دے گا جب کہ اوپیک کے اتحادی مزید 4 لاکھ بیرل روزانہ کی کمی کریں گے۔
روس کے وزیر توانائی الیکزینڈر نواک نے تصدیق کی کہ اوپیک اور اتحادی ملک تیل کی یومیہ پیداوار میں 12 لاکھ بیرل کی کمی کر دیں گے۔عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی میں اضافے کی بنیادی وجہ امریکی تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہے۔ امریکہ 2016 کے شروع میں 25 لاکھ بیرل روزانہ تیل پیدا کر رہا تھا۔ اب یہ پیداوار بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ چکی ہے جس سے امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔تیل کی عالمی قیمتوں میں اکتوبر سے 30 فی کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تیل کی فراہمی میں اضافہ اور عالمی طلب میں کمی ہے۔خیال رہے جب اوپیک کے ممبر ممالک کا اس بات پر اتفاق ہو کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی کرینگے تو اس سے یعقینی طور پر تیل کی قیمتیں بڑھ جائینگی،جس سے کمزور معیشت والے پاکستان جیسے ملک میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے روزمرہ تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔جس کی وجہ سے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل پیدا ہوجائینگے۔

Exit mobile version