اسلام آباد (ہمگام نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء اور پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ذریعے اپنی شہریت اور شناختی کارڈ کی منسوخی پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین ہزار سال سے ہمارے آباؤاجداد نے نہ غاصب سے شناخت مانگی ہے اور نہ مستقبل میں کسی سے شناخت مانگیں گے۔
انہوں نے بنگلادیش کی پاکستان سے آزادی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آدھا ملک کھونے کے بعد بھی غاصب حاکم حقوق مانگنے والے اقوام سے رشتہ توڑنے کا فن نہیں بھولے۔
محسن داوڑ نے مزید کہا کہ پشتون قوم اپنی سرزمین پر رہ رہی ہے اور یہ زمین ان ہی کی ملکیت ہے جو ہمیشہ انہی کی ملکیت و شناخت رہیگی۔