سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںجازموریاں میں نامعلوم مسلح افراد سے جھڑپ کے بعد ایرانی آرمی کا...

جازموریاں میں نامعلوم مسلح افراد سے جھڑپ کے بعد ایرانی آرمی کا اہلکار ہلاک

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیرکو جازموریاں میں واقع پنگ کے علاقے میں قابض ایرانی آرمی کی نامعلوم مسلح افراد سے جھڑپ ہوئی، جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بم شہر سے تعلق رکھنے والے فرسٹ سارجنٹ “اسماعیل جلالی” کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹویوٹا گاڑی پر فائرنگ کے بعد آرمی کو گاڑی میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا اور ایک فوجی اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک اور فوجی زخمی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ کے بعد جلالی زخمی ہوئے لیکن ہسپتال منتقل ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد مسلح افراد تصادم کی جگہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز